میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا
10ہزارسے زائد امیدوار شرکت کرینگے، موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی ہوگی، انٹری ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی میں لیاجائیگا
10ہزارسے زائد امیدوار شرکت کرینگے، موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی ہوگی، انٹری ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی میں لیاجائیگا. فوٹو: ایکسپریس
کراچی سمیت صوبے کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال برائے2012-13میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ7اکتوبر اتوارکو این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوگا۔
انٹری ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکے تحت منعقدکیاجائیگا،کراچی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوںکیلیے امیدواروں نے ڈائومیڈیکل یونیورسٹی، سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور لیاری میڈیکل کالج کیلیے انٹری ٹیسٹ دیں گے جس میں تقریباً10ہزار امیدوارشرکت کریںگے، انٹری ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کو موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی، حفاظتی اقدامات کے تحت اسکینرزبھی نصب کیے جائیں گے۔
امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صبح 9بجے امتحانی مرکز پہنچ جائیں اور اپنا ایڈمٹ کارڈ اور،شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لائیں، واضح رہے کہ کراچی کے تینوں میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کیلیے800جبکہ بی ڈی ایس میں 100سیٹوں میں داخلے دیے جائیں گے، انٹری ٹیسٹ کیلیے کراچی سمیت اندرون سندھ 5امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان10اکتوبرکوکیاجائے گا، ابتدائی میرٹ فہرست 15اکتوبرکو آویزاںکی جائیگی جبکہ16اکتوبر کواس پر اعتراضات جمع کرائے جا سکیں گے۔
صوبے کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں حتمی میرٹ فہرست20اکتوبر کوآویزان کردی جائیگی جبکہ یکم نومبر سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائیگا، جن کالجوں میں امیدوارداخلے لیں گے ان میں کراچی میںڈاؤیونیورسٹی،سندھ میڈیکل یونیورسٹی (سابقہ سندھ میڈیکل کالج)لیاری میڈیکل کالج کراچی شامل ہیں، ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی میں 350سیٹں جبکہ 350 سیٹیں سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے مختص ہونگی، لیاری میڈیکل کالج 100 سٹیں جبکہ ڈاکٹر عشرت العباد اورل سائنسز بی ڈی ایس میں 100سٹیں مختص ہیں۔