امریکا نے توہین آمیز فلم سے مسلمانوں کو مشتعل کیا ہےمحنتی

جماعت اسلامی کے تحت ناموس مصطفیؐ مارچ کی تیاریوںکے سلسلے میں اجلاس۔

جماعت اسلامی کے تحت ناموس مصطفیؐ مارچ کی تیاریوںکے سلسلے میں اجلاس۔ فوٹو: این این آئی

جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کی قیادت میں اتوار کو ہونے والے ناموس مصطفیؐ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں امیرجماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کی صدارت میں جماعت اسلامی کی برادر تنظیموں کا ایک اہم اجلاس ادارہ نورحق میں منعقد ہوا۔


،اجلاس میں ناموس مصطفیؐ مارچ کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مارچ کو بھرپور اور تاریخی بنانے کیلیے حکمت عملی مرتب کی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ مارچ کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گھر گھر رابطوں کا آغاز کردیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں پمفلٹس تقسیم کیے جارہے ہیں، شہر بھر میں بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں جب کہ متعدد فلوٹس پورے شہر میں گشت کررہے ہیں۔

عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کیلیے اہم پبلک مقامات پر کیمپس بھی لگائے گئے ہیں، اجلاس میں برادر تنظیموں کے عہدیداران نے یقین دلایا کہ ناموس مصطفیؐ مارچ میں عوام کے جم غفیر کو شریک کرایا جائے گا،اس موقع پر محمد حسین محنتی نے کہاکہ امریکا اور اسرائیل نے توہین رسالت پرمبنی فلم جاری کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے،انھوں نے کہاکہ 7 اکتوبر کوعاشقان مصطفیؐ مارچ میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔
Load Next Story