’’مس ورلڈ پاکستان‘‘ کا اعزازملک وقوم کے نام کرتی ہوں عاتکہ

پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہر سال پاکستان آتی ہوں کیونکہ اپنے وطن سے دوری مجھے برداشت نہیں ہوتی،عاتکہ فیروز

اس ایونٹ میں اپنا نام شامل ہونے کو ہی اپنی کامیابی سمجھ رہی تھی ،عاتکہ فیروز،فائل فوٹو

عاتکہ فیروز پاکستانی نژاد امریکن ہیں جنہوں نے نیوجرسی (امریکا )میں 14ستمبر 2014ء ''مس ورلڈ پاکستان'' کا اعزاز اپنے نام کیا ۔

انہوں نے سنڈے ایکسپریس میگزین کا فوٹوشوٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ مقابلہ حسن میں شرکت کے لئے اپنا پروفائل بھیجا تو بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اس مقابلے کا حصہ بن جاؤں گی۔




اس ایونٹ میں اپنا نام شامل ہونے کو ہی اپنی کامیابی سمجھ رہی تھی ، مگر جب ''مس ورلڈپاکستان'' کا تاج میرے سر پر سجا تو مجھے ایسا لگا جیسے کوئی خواب دیکھ رہی ہوں ۔ یہ کامیابی اپنے والدین اور ملک وقوم کے نام کرتی ہوں۔

عاتکہ فیروز نے کہا کہ پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہر سال پاکستان آتی ہوں کیونکہ اپنے وطن سے دوری مجھے برداشت نہیں ہوتی۔
Load Next Story