اسکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی پر افغانستان میں ہوائی فائرنگ سے 6 افراد زخمی
افغان شہریون نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کا والہانہ جشن منایا۔
افغان شہریون نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کا والہانہ جشن منایا۔۔ فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ کپ میں ٹیم کی پہلی کامیابی کیساتھ ہی جنگ سے تباہ حال افغانستان میں خوشیاں امڈ پڑیں اور ہوائی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔
اپنی ٹیم کی کامیابی کے بعد درجنوں لوگ کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہنستے گاتے، اچھلتے کودتے جمع ہوگئے اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کا والہانہ جشن منایا۔ ایک 19 سالہ شائق احمد یاسین نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوش کن دن ہے، ہماری ٹیم نے میگا ایونٹ میں پہلا مقابلہ جیتا۔ قندھار میں بھی شائقین نے گلیوں میں ڈانس کیا جبکہ خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے 6 افراد زخمی ہوئے۔