کویت نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کیلیے 32 کروڑ ڈالر اضافی دیگا
سیکریٹری اقتصادی امور اور ڈپٹی ڈی جی کویت فنڈ نے معاہدے پر دستخط کردیے
اس معاہدے سے پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو: این این آئی
پاکستان اور کویت کے درمیان نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے لیے 3کروڑ20 لاکھ ڈالر کے اضافی قرضے کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا جس سیکریٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی اور ڈپٹی ڈی جی کویت فنڈ حماد القمر نے دستخط کیے۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کویتی سفیر نواف عبدالعزیزالنیزی بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ کی تکمیل سے969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک کویت معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہوگا۔ انھوں نے پاکستان کی تسلسل کے ساتھ امداد و تعاون کرنے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور پاکستانی عوام کی طرف سے کویتی قیادت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی کویت فنڈ حماد القمر نے کہا کہ پاکستان کو نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کیلیے 3کروڑ20 لاکھ ڈالر کے اضافی قرضے کی فراہمی کا معاہدہ کویتی حکومت کی ایما پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کویت فنڈ کی جانب سے پاکستان میں بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، آئندہ بھی پاکستان کی مدد اور تعاون جاری رہے گا۔