بورڈ پر تنقید کرو ملازمت پاؤ مدثر نے سابق کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا
لوگ میڈیا پر پی سی بی کیخلاف باتیں کرتے ہیں پھر انھیں ملازمت مل جائے تو خاموش ہو جاتے ہیں، سابق کرکٹر
لوگ میڈیا پر پی سی بی کیخلاف باتیں کرتے ہیں پھر انھیں ملازمت مل جائے تو خاموش ہو جاتے ہیں، سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل
مدثر نذر نے سابق کرکٹرز کو آئینہ دکھاتے ہوئے یہ حقیقت بیان کر دی کہ ان دنوں بورڈ پر تنقید کر کے ملازمت پانے کا رحجان زوروں پر ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اب یہ سلسلہ چل رہا ہے کہ لوگ میڈیا پر پی سی بی کیخلاف باتیں کرتے ہیں پھر انھیں ملازمت مل جائے تو خاموش ہو جاتے ہیں، اس سے کرکٹ کا فائدہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے ان دنوں ملک بھر میں کئی سابق کرکٹرز کو ملازمت فراہم کی ہوئی ہے، انھیں ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ادا کرنے کے ساتھ کار و دیگر مراعات بھی ملتی ہیں، کئی آفیشلز تو دفتر آنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے، اس ضمن میں ایک تفصیلی رپورٹ آئندہ چند روز میں شائع کی جائے گی۔