پنالٹی کک کیوں ضائع کی سرب فٹبالر پر پرستاروں نے بندوق تان لی

زارکو اوڈو وکک کی پنالٹی پر گیند کراس بار کے اوپرسے گزر گئی تھی

شرپسند افراد کلب کے ڈریسنگ روم تک جا پہنچے اور اوڈو وکک کے چہرے پر بندوق تان لی تھی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پنالٹی کک ضائع کرنے پر سربیئن پروفیشنل فٹبالر زارکو اوڈو وکک پر شائقین کی طرف سے بندوق تان لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ورلڈ پلیئرز یونین ففپرو کے مطابق گذشتہ ہفتے ایف کے ریڈ سے میچ کے85ویں منٹ میں نووی پازار کے زارکو اوڈو وکک کی پنالٹی پر گیند کراس بار کے اوپرسے گزر گئی تھی، اس واقع کے 2 دن بعد کئی شرپسند افراد کلب کے ڈریسنگ روم تک جا پہنچے اور اوڈو وکک کے چہرے پر بندوق تان لی تھی، اس واقعے پر پلیئر نے کلب چھوڑ دیا ہے۔ سربیئن پروفیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مرکو پولیڈیکا نے کہاکہ سربیئن فٹبال ایسوسی ایشن نہ ہی لیگ نے اس پر کوئی کارروائی کی ہے۔



 

Load Next Story