ایکسپریس پبلیکیشنز کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری
ویسٹ انڈیز، زمبابوے میچ میں فیصل آباد کے عرفان اور یو اے ای، آئرلینڈ میچ میں اسلام آباد کے کامران نے انعامات جیتے
ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈز پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں سید کامران کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیر حسین اور فیصل آباد میں عرفان کو چیف رپورٹر اعجاز انصاری انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ایکسپریس پبلیکیشنز، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔
ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق سوالوں کے درست جواب دے کر فیصل آباد کے عرفان یوسف نے فوڈ فیکٹری اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور آئرلینڈ کے درمیان میں میچ میں اسلام آباد کے سید کامران نے سوالوں کے درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ اسلام آباد میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیر حسین اور فیصل آباد میں روزنامہ ایکسپریس کے چیف رپورٹر اعجاز انصاری نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔
اس موقع پر سید کامران اور عرفان یوسف نے ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔علاقائی سطح پرکرکٹ کے آل راؤنڈر رہنے والے عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ وہ ایکسپریس پبلیکیشنز او ر میکڈونلڈ زپاکستان کا بے حد شکرگزار ہے، انعام پاکر اسے اندازہ ہوگیا ہے کہ انعامی اسکیم واقعی حقیقی طور پر انعامات تقسیم کررہی ہے، امید ہے کہ میری طرح ملک بھر کے دیگر شہری بھی اس سے مستفید ہوں گے۔
واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کئے جاتے ہیں۔