پاک کالونی اور شیر شاہ سے 2ملزمان گرفتار

ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ فوٹو: فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پاک کالونی اور شیر شاہ سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔


تفصیلات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے پاک کالونی کے علاقے پرانے گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد بلوچ عرف اجی کو گرفتار کیا،ملزم ماجد کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور وہ 12سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

دوسری کارروائی میں ایس آئی یو پولیس نے شیر شاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور انور کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ملزم انور بھتہ خوری کی درجنوں مقدمات میںپولیس کو مطلوب تھا۔
Load Next Story