ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز اور صفائیکے نظام کو بہتر بنایا جائے مزمل قریشی
ایم پی اے مزمل قریشی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں،شفیق الرحمن بھی موجود ہیں فوٹو : ایکسپریس.
ایم پی اے مزمل قریشی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں،شفیق الرحمن بھی موجود ہیں فوٹو : ایکسپریس
حق پرست ایم پی اے مزمل قریشی اورچیف آفیسرٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن گلشن اقبال شفیق الرحمن کی زیر صدارت ٹاؤن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس ای واٹر بورڈ ریاض غوری، تمام شعبہ جات کے ڈی ٹی اوز نثار سومرو، نفیس خان، عبدالصمد، عظیم حیدر، اورالماس رضوان کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے،اجلاس میں ایم پی اے مزمل قریشی نے ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پرافسران و عملے کودفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنانے کے علاوہ صفائی ستھرائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم اور کتا مارمہم وقتا فوقتا جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔