کیماڑی میں ڈاکوئوں نے بینک سے 5لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی

4ملزمان بینک میں داخل ہوئے، سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس ڈاکو باہر کھڑا رہا ۔

4ملزمان بینک میں داخل ہوئے، سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس ڈاکو باہر کھڑا رہا۔ فوٹو: فائل

کیماڑی میں بینک ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو5لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔


جبکہ تیموریہ میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال سے حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں واقع نجی بینک میں شام 4:40 منٹ پر 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان آئے جس میں سے4 ملزمان نے بینک میں داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈ سمیت عملے اور دیگر کھاتیداروں کو یرغمال بنالیا جبکہ ایک ڈاکو جو کہ سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس تھا وہ باہر موجود رہا۔

بینک میں موجود ڈاکوؤں نے کیش کائونٹر پر موجود رقم 5 لاکھ 46 ہزار روپے لوٹے اور ایک سے ڈیڑھ منٹ میں کارروائی کر کے با آسانی فرار ہوگئے،ایس ایچ او فریاد بھٹی کے مطابق ملزمان نے سب سے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے کو زور پر یرغمال بنا کر اس سے اسلحہ چھینا تھا جبکہ چند لمحوں میں کارروائی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکوئوں کو پہلے سے اندر کی ساری صورتحال کا اندازہ تھا، انھوں نے بتایا پولیس نے بینک میں بننے والی سی سی فوٹیج کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، انھوں نے بتایا کہ بینک کے منیجر کا کہنا ہے کہ وہ پوری طرح سے گنتی کے بعد مقدمہ درج کرانے آئے گا، بینک ڈکیتی کی اطلاع ملنے کے بعد تفتیشی ٹیمیں جائے وقو ع پر پہنچیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے، واضح رہے کہ مذکورہ بینک ڈکیتی سال رواں ماہ کی تیسری بینک ڈکیتی کی واردات ہے
Load Next Story