ایکسپو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط
غیرملکی وفود نے نمائش میں رکھی گئی مختلف پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چینی تنظیم کا پاکستانی جیمزاینڈجیولری ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔فوٹو: فائل
کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ''ایکسپو پاکستان 2015'' نمائش کے دوران تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اور بغداد چیمبر آف کامرس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور آپس میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم اویو) طے پا گئی جبکہ ارجنٹائن چیمبر آف کامرس برائے ایشیاکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور فیڈریشن چیمبر کے صدر میاں ادریس نے بھی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے اور پاکستان سے 40تا 50لاکھ ڈالرتک کے زیورات اور قیمتی ونیم قیمتی پتھروں کی درآمدات کے لئے چینی تنظیم کا پاکستانی جیمزاینڈجیولری ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔
ایکسپو پاکستان کے دوسرے روز بھی غیرملکی وفود نے نمائش میں رکھی گئی مختلف پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔کراچی چیمبراور بغداد چیمبر نے پاکستان اور عراق کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، تاجروں کو ممکنہ سہولتوں کی فراہمی، باہمی تعاون سے اجلاس کے انعقاد اور دونوں ممالک کی تاجربرادری کے درمیان رابطوں کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔
ایف پی سی سی آئی کی کمیٹی برائے جیمز، جیولری پروڈیوسرز، مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز کے چیئرمین کاشف رحمن نے بتایا کہ چینی ماہرین پاکستان اور چین میں پاکستانی ورکرز کی تربیت کریں گے۔ انھوں نے بتایاکہ بحرین کے جیمز اینڈ جیولری وفد نے بھی اے پی جی جے اے کے ساتھ بہت مفید ملاقات کی اور جلد پاکستان کو لاکھوں ڈالر کے درآمدی آرڈر دینے کی کمٹمنٹ کی ہے۔