آزاد پاکستان کانفرنس سیاسی شعور بیدار کرے گی ثروت اعجاز قادری

پاکستان کی طرف میلی نظر رکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنا جانتے ہیں, ثروت اعجاز قادری.

پاکستان کی طرف میلی نظر رکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنا جانتے ہیں, ثروت اعجاز قادری. فوٹو ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی نظر رکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنا جانتے ہیں۔


گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس فوری طلب کرے،7اکتوبر کو راولپنڈی میں ہونے والی ''آزاد پاکستان کانفرنس '' اسلام و ملک دشمن قوتوں کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگی، سنی تحریک کرپشن، بدامنی، دہشت گردی، انتہا پسندی سے پاک پاکستان چاہتی ہے۔

''آزاد پاکستان کانفرنس'' عوام میں سیاسی شعور کے ساتھ دشمن قوتوں کے مکروہ چہروں کو بھی بے نقاب کرے گی روسی وزیرخارجہ کا بیان کہ پاکستان میں ڈرون حملے غیرقانونی اور قابل مذمت ہیں کا خیر مقدم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی روانگی کے موقع پر ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Load Next Story