ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیںوزیراعظم راجا پرویز

کراچی کے بڑے منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہونگے، وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی سے گفتگو

کراچی کے بڑے منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہونگے، وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی سے گفتگو۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرینگے۔


ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں قابل دید تبدیلی آئے گی،اراکین پارلیمنٹ ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزرا اور ممبران پارلیمنٹ سے الگ الگ ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیراعظم سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر،وفاقی وزیر فاروق ستار ، صغریٰ امام ، وزیر مملکت سردار سلیم ، ممبران قومی اسمبلی امتیاز صفدر ،عبدالقادر پٹیل ،اعجاز ورک ، سردار مشتاق اور دیگر نے پارلیمنٹ ہائوس میں ان کے چیمبرمیں ملاقاتیں کیں ۔

فاروق ستار اور صغری امام سے گفتگو میں وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کراچی کے بڑے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے ۔ وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ مخدوم شہاب الدین سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں حکومت کی طرف سے شروع ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہوں گے ۔ وزیر ٹیکسٹائل نے توانائی کی کمی کے باعث ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میںآگاہ کیا ۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم سے فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی ملاقات کی۔
Load Next Story