تحریک انصاف کا الیکشن جیتنے والے سیاستدان پارٹی میں شامل کرنیکا فیصلہ

چوہدری سرور (ن) لیگ میں موجود ہم خیال اراکین اسمبلی اورلیگی رہنماؤں سےتحریک انصاف میں شمولیت کےحوالے سے رابطے میں ہیں

چوہدری سرور (ن) لیگ میں موجود ہم خیال اراکین اسمبلی اورلیگی رہنماؤں سےتحریک انصاف میں شمولیت کےحوالے سے رابطے میں ہیں۔ فوٹو: این این آئی/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے پرانے رہنماؤں کے تحفظات کومسترد اور پی ٹی آئی فیس ( PTI Face) کے حوالے سے ماضی میں بنائی گئی پارٹی پالیسی کو نرم کرتے ہوئے اپنے انتخابی حلقوں میں الیکشن جیتنے کے اہل سیاستدانوں کے لیے تحریک انصاف کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اس حوالے سے 5 اہم ترین پارٹی رہنماؤں کو رابطوں کا اختیار دیا گیا ہے، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کوتحریک انصاف کے اندر موجود دھڑے بندی اور اختلافات کوختم کرانے اور شہروں میں ہردھڑے کے الگ الگ تنظیمی دفاتر کے بجائے ایک دفتر قائم کرنے کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے، چوہدری سرور (ن) لیگ میں موجود ہم خیال اراکین اسمبلی اور لیگی رہنماؤں سے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے رابطے میں ہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں (ن) لیگ کے اندر کوئی فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش بھی کی جائے۔
Load Next Story