پی آئی اے مسافروں کا تحفظ مقدم رکھتی ہے جنید یونس

ساسی کے تحت دو ہفتوں پر مشتمل کورس کے کامیاب شرکا میں تقسیم اسناد سے خطاب.

منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے محمد جنید یونس کا کورس کے شرکا کے ہمراہ گروپ فوٹو فوٹو : ایکسپریس

پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن اندرون ملک وبیرون ملک پروازوں کی روانگی سے قبل مسافروں کا تحفظ اور سیفٹی کو مقدم رکھتی ہے۔


یہ بات انھوں نے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں سوسائٹی آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیٹر پاکستان (ساسی) کے زیر اہتمام تحفظ کے موضوع پر دو ہفتوں پر مشتمل کورس کے مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر کہی انھوں نے کہا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ ساسی پاکستان ایوی ایشن ماہرین پر مشتمل گروپ شہری ہوا بازی کے میدان میں بہتری کیلیے کام کر رہا ہے،انھوں نے کہا کہ پی آئی اے نے تحفظ کے حوالے سے سیمیناز اور ورکشاپس کے انعقاد میں معاونت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس قسم کے کورس سے ایئر لائن آپریٹرز استفادہ حاصل کریں گے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پی آئی اے نومبر 2012 کے بعد منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد بڑھانے اور نئے مقامات کیلیے پروازیں شروع کریگی،اس موقع پر صدر ساسی پاکستان چیپٹر ونگ کمانڈر ریٹائرڈ سید نسیم احمد نے کہا کہ ساسی پاکستان نے بھوجا کریش کے بعد دو پہلوئوں پر توجہ مرکوز کی ہے جس میں کریش ہونے کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت اور ایئر سیفٹی کے بارے میں آگاہی مہم شامل ہے،کورس کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا۔
Load Next Story