پاکستان ساتویں بار ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن بن گیا
آخری میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بآسانی ٹھکانے لگایا
اسلام آباد: ویسٹ ایشین بیس بال کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کا ٹرافی تھامے اور میڈلز پہنے گروپ فوٹو۔ فوٹو: آئی این پی
پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے ساتویں بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقدہ 12 ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گرین شرٹس نے ابتدائی میچ میں عراق اور دوسرے میں ایران کو زیر کیا تھا۔ تیسرے میں اس کا سامنا بھارت سے ہوا جسے دیکھنے کیلیے شائقین نے بھی بڑی تعداد میں میدان کا رخ کیا۔ اس میچ میں بھی دفاعی چیمپئن میزبان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پڑوسی حریف کو 5اننگز پر مشتمل میچ میں 11رنزسے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے سمیر،جواد اور برہان نے 2،2جبکہ احسن، زبیر،ارسلان،عدنان اور وقاص نے ایک،ایک رن بٹورا۔
قبل ازیں میچ میں ایران نے عراق کو4کے مقابلے میں 18رنز سے قابو کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، فاتح ٹیم کی طرف سے بطنی نے3 جبکہ سید حسین، ماجد،نیما ،جلیل اور یاسین نے 2،2 رنز بنائے، یاسر،رجب اور ماجد محمدی نے ایک، ایک اسکور کیا، عراق کے حمام2 جبکہ مصطفی اور مائرایک،ایک اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ چار ملکی ایونٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے تینوں میچز جیتے، ایران کی ٹیم کو میزبان کیخلاف شکست ہوئی جبکہ اس نے باقی 2 مقابلوں میں کامیابی سیمٹی، بھارت اور عراق کے مابین میچ کا نتیجہ بلو شرٹس کے حق میں برآمد ہوا۔ اختتامی تقریب میں قومی بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید نے اسپانسر ادارے کے چیف ایگزیکٹیو لی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ، راولپنڈی ڈویژنل اسپورٹس آفیسر منظر شاہ، سی ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرل ٹریننگ اکیڈمی ثنااللہ امان اور اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمودکے ساتھ شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،ٹورنامنٹ کے بہترین ہٹر کا اعزاز پاکستان کے کھلاڑی سمیرنے حاصل کیا۔