کوہلی سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کا موازنہ نہیں ہوسکتا مدثر نذر

پاکستانی بیٹسمین باصلاحیت ہیں لیکن ان کا موازنہ بھارتیوں سے نہیں کیا جاسکتا، سابق پاکستانی اوپنر

کوہلی کا تقابل عہد حاضر کے دیگرکامیاب بیٹسمینوں ڈی ویلیئرز اور وارنر سے کرنا چاہیے، مدثر نذر۔ فوٹو: فائل

سابق پاکستانی اوپنر مدثر نذر نے کہا ہے کہ موجودہ قومی ٹیم میں شامل اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا موازنہ بھارتی اسٹار ویرات کوہلی سے نہیں کیا جاسکتا۔


مدثر نذر کا کہنا تھا کہ اکمل اور کوہلی میں بہت واضح فرق ہے، پاکستانی بیٹسمین باصلاحیت ہیں لیکن ان کا موازنہ بھارتیوں سے نہیں کیا جاسکتا، کوہلی کا تقابل عہد حاضر کے دیگرکامیاب بیٹسمینوں ڈی ویلیئرز اور وارنر سے کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عمراکمل اور احمد شہزاد نے انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جب کہ اسی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کوہلی کے سپرد تھی۔
Load Next Story