فروری میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں76افراد ہلاک
3 فروری کو گلشن اقبال میں ایک اسکول پر کریکر حملہ کیا گیا
رینجرز اور پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 54 ملزمان ہلاک کرکے اسلحہ بر آمد کر لیافوٹو: فائل
پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلرز اپنے ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فروری کے 28 دنوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیدار اور کارکنان ، پولیس اہلکار اور خاتون شامل ہے، فروری میں رینجرز اور پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 54 ملزمان ہلاک کرکے اسلحہ،دھماکا خیز مواد ، دستی بم برآمد کرلیے۔۔
ماہ فروری میں شہر کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے، کریکر اور دستی بم کے 7 حملے کیے گئے،3 فروری کو گلشن اقبال میں ایک اسکول پر کریکر حملہ کیا گیا اور اسی دن حبیب بینک چورنگی فلائی اوور کے نیچے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔