کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 2 زخمی
لیاقت آباد میں 55 سالہ ساجدہ مکان کی چھت گرنے سے دب کرجاں بحق ہوگئی
لیاقت آباد میں 55 سالہ ساجدہ مکان کی چھت گرنے سے دب کرجاں بحق ہوگئی۔ فوٹو: فائل
حادثات اورواقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پربسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریلر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار سوار مرتضیٰ اور ذیشان جاں بحق ،خاتون سمیت زبیرزخمی ہو گیا، تمام افراد رشتے دار ہیں جو حیدرآباد واپس جارہے تھے، ٹریلر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر قبضے میں لے کر لاشیںورثا کے حوالے کر دیں۔
علاوہ ازیں لیاقت آباد سی ایریا میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھرکی چھت گرنے سے ساجدہ زوجہ ریاض جاں بحق ہوگئی، ایس ایچ او سپر مارکیٹ نے بتایاکہ رات گئے بارش اورتیز ہواؤں کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نیچے میں خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی۔