مرسوں مرسوں جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں بلاول بھٹو ٹویٹر کے ذریعے منظرعام پر آگئے

ہمیں انصاف اور مساوات کیلیے جدوجہدکے بارے میں شہباز بھٹی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا، بلاول بھٹو

ہمیں انصاف اور مساوات کیلیے جدوجہدکے بارے میں شہباز بھٹی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا، بلاول بھٹو۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور اپنے والد آصف زرداری سے اختلافات کی خبروں کی زد میں رہنے والے بلاول بھٹوزرداری ایک مرتبہ پھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے منظر عام پر آ گئے۔


ٹویٹرکنگ نے مرسوں مرسوں جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں کا نعرہ پھر بلند کردیا۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے16 فروری کے بعداپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ چوتھا سال جاری ہے اور ہمیں انصاف اور مساوات کیلیے جدوجہدکے بارے میں شہباز بھٹی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا، ہمیں ان کوفراموش نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ ''مرسوں، مرسوں، جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں''۔
Load Next Story