پنجاب اور خیبر پختون خوا میں طوفانی بارش سے 4ایف سی جوانوں سمیت افراد 20جاں بحق
راولپنڈی میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث فلڈ ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی میں موسلادھاربارش کے دوران ایک سڑک زیرآب ہے جبکہ ایک گاڑی اور موٹر سائیکل پانی میں پھنسی ہوئی ہے ۔ فوٹو : اے پی پی
LOS ANGELES:
پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے4 ایف سی اہلکاروں اور5 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق 26جب کہ زخمی ہو گئے۔
پشاور کے علاقے متنی میں پولیس چوکی کی چھت گرنے سے4 ایف سی اہلکار جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق اہلکاروں میں امجد علی، جواد علی، عابد علی اور تہذیب علی شامل ہیں، واہ کینٹ میں نو تعمیر شدہ 2 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔
لاہور میں گنگا رام اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی چھت کا ایک حصہ گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گوجرانوالہ کے علاقے چیانوالی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے5 سالہ بچی کنول ہلاک، 15 سالہ کشش زخمی ہو گئی، بہاولنگر کے نواحی علاقے ڈونگہ بونگہ میں ماں بیٹی30 سالہ عابدہ بی بی اور 5سالہ ماریہ جاں بحق ہوگئیں، ننکانہ صاحب میں چھت گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، مہمند ایجنسی تحصیل صافی میں ایک سالہ ایاز، 3 سالہ امجد اور ان کی والدہ باچا زرینہ دم توڑ گئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، تلہ گنگ چوکھنڈی میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
قصور کے ابراہیم آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،کوہاٹ میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا، کرک کوہ میدان میں ایک بچی جاں بحق 2 خواتین زخمی ہوگئیں، چترال میں بائی پاس روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، بصیرپور میں 3 بھینسیں زخمی ہوگئیں، مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 مکان منہدم ہوگئے۔
راولپنڈی میں گزشتہ 2 روز سے جاری شدید بارش نے شہر میں تباہی مچا دی، نالہ لئی میں اچانک سیلاب آگیا جس کے بعد شہر بھر میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کو الرٹ کر دیا گیا، ملحقہ آبادیوں میں2سے 4 فٹ تک پانی داخل ہوگیا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے کنارے تمام آبادیوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے صرف 4پوائنٹ نیچے تک پہنچ گئی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، ٹریفک، فلائٹس اور ریل گاڑیوں کا نظام بھی متاثر ہوا، اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے سے طیاروں کو لینڈنگ میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ادھر 100 ملی میٹر بارش کے بعد سیالکوٹ میں ہیڈمرالہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔
خیبر پختون خوا کے کئی ندی نالوں میں شدید طغیانی کی کیفیت ہے، پنجاب ،خیبر پختون خوا، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر وقفے وقفے کے ساتھ بارش ہوتی رہی، مری، بونیر، چترال، کوہستان اور لواری ٹاپ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کالام، مالم جبہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا حالیہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔