بھکرمیں ن لیگ کے سابق ایم این اے رشید اکبر نوانی پر فائرنگ

سابق ایم این اے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک جگہ سے تعزیت کرکے واپس آرہے تھے۔

ولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

پیالہ چوک کے قریب مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم این اے اور سابق صوبائی وزیر رشید اکبرخان نوانی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔


تفصیلات کے مطابق بھکر میں پیالہ چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نےرشید اکبر خان نوانی پر فائرنگ کی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ حملہ آوروں نے سابق ایم این اے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک جگہ سے تعزیت کرکے واپس آرہے تھے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Load Next Story