لیاقت آباد سے ڈبل کیبن جیپ میں سوار نقلی ڈی ایس پی گرفتار
خلیل بابرسے اسلحہ، پولیس کی یونیفارم اور جیپ میں لگا پولیس سائرن اور دیگر سامان برآمد
نقلی ڈی ایس پی پولیس کی تحویل میں۔ فوٹو: ایکسپریس
پولیس نے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے سامنے سے نقلی نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن جیپ میں سوارنقلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ، پولیس کی یونیفارم، جیپ میں لگا پولیس سائرن اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شریف آباد انسپکٹر طارق بیگ نے مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ لیاقت آباد گورنمنٹ اسپتال کے قریب ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈبل کیبن جیپ نمبرSP-3393کو روک کر اس میں سوار نقلی ڈی ایس پی خلیل بابر کو گرفتار کر لیا۔ انسپکٹر طارق بیگ نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزم خلیل بابر کی زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی سے ڈی ایس پی کے بیج لگی یونیفارم، ایک رپیٹر، ایک نائن ایم ایم پستول، پولیس کی گاڑیوں میں لگا سائرن، پولیس لائٹ اور میگا فون برآمد کر لیا، ملزم کی زیر استعمال ڈبل کیبن جیپ پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے3 ساتھی جوجیپ میں سوار تھے فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اس کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب رحیم یار خان سے ہے جبکہ وہ کراچی میں شاہ فیصل کالونی موریا خان گوٹھ میں رہائش پذیر ہے، اس نے اپنے علاقے میں سب کو بتایا ہوا ہے کہ وہ پولیس میں ڈی ایس پی ہے جس کی وجہ سے اس کا علاقہ میں کافی رعب ہے، ملزم نے بتایا کہ ڈبل کیبن جیپ اس نے سہراب گوٹھ سے8لاکھ روپے میں خریدی تھی جو افغان ٹرانزٹ (نان کسٹم پیڈ ) ہے، انسپکٹر طارق بیگ نے بتایا کہ جب ملزم کو پکڑا گیا تو اس نے اپنا تعارف ڈی ایس پی بابر خلیل کے نام سے کرایا تھاتاہم چند سوالات پر وہ پریشان ہوگیا اور تسلی بخش جواب نہیں دے سکا جس پر ملزم کو تھانے چلنے کا کہاتو وہ مشتعل ہو گیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔
ملزم کے بارے میں ایس ایس پی سینٹرل کو بتایا گیا تو انھوں نے جعلی ڈی ایس پی کو حراست میں لینے کا حکم دیا جس پر اسے حراست میں لے کر شریف آباد تھانے لیجایا گیا، ملزم کے بارے میں محکمہ سے معلومات حاصل کیں تو بتایا گیا کہ اس نام کا کوئی ڈی ایس پی محکمہ پولیس میں نہیں ہے جبکہ پولیس کے پاس اس نمبر کی کوئی ڈبل کیبن گاڑی نہیں، ملزم کو باقاعدہ گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔