سرفرازکی خبر لیک ہونے پر ٹیم مینجمنٹ برہم میڈیا منیجرکووضاحتیں دینا پڑ گئیں
معاملے کے اثرات ختم کرنے کیلیے میڈیا منیجر آغا اکبر نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا۔
معاملے کے اثرات ختم کرنے کیلیے میڈیا منیجر آغا اکبر نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
سرفراز احمد کے حوالے سے خبر لیک ہونے پر ٹیم مینجمنٹ برہم ہو گئی، معاملے پر میڈیا منیجر کو وضاحتیں کرنا پڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں یہ انکشاف ہوا تھا کہ سرفراز احمد کو کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق سے بحث پر ناراض ہو کر نہیں کھلایا جا رہا، حالانکہ وہ اپنے طرز عمل پر معذرت کر چکے تھے لیکن اس کے باوجود جھوٹی انا کی تسکین کیلیے انھیں مسلسل باہر بٹھایا گیا، اس موقع پر کوچ وقار یونس نے یہ تک کہہ دیا کہ باؤنسی پچز پر انھیں میدان میں اتار کر کیریئر ختم نہیں کرنا چاہتے، دوسری جانب مسلسل ناکامیوں کے باوجود ناصر جمشید کو کھلا کر ان کا کیریئر داؤ پر لگا دیا۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق سرفراز کے حوالے سے خبر لیک ہونے پر مینجمنٹ انتہائی برہم نظر آئی، سب گھر کے بھیدی کو تلاش کرتے رہے، معاملے کے اثرات ختم کرنے کیلیے میڈیا منیجر آغا اکبر نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا۔ ادھر ذرائع نے مزید بتایا کہ بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر جنوبی افریقہ کیخلاف سرفراز احمد کو کھلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔