جونیئر ڈیوس کپ ٹینس میں ناقابل شکست پاکستان کی کوارٹر فائنل میں رسائی
لبنان پربھی ہاتھ صاف کرلیا، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے آج سری لنکا سے مقابلہ
فیڈ کپ میں ویمنز اسکواڈ ایران سے شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ فوٹو: فائل
جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقابل شکست پاکستان نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ٹیم نے گروپ ڈی کے آخری میچ میں لبنان کو بھی باآسانی3-0 سے ٹھکانے لگا دیا، سیمی فائنل میں رسائی کیلیے ہفتے کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب فیڈ کپ میں پاکستانی ویمنز سائیڈ ایران سے شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، پانچویں پوزیشن کیلیے ابتدائی پلے آف میں ہفتے کو ترکمانستان سے مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کو چنگ میں جاری جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون پری کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ میچز مکمل ہوگئے، پول ڈی میں چوتھی سیڈ پاکستانی ٹیم نے اپنے تمام میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ابتدائی میچ میں ترکمانستان اور بعدازاں ایران کو شکست دینے والی ٹیم کا جمعے کو لبنان سے مقابلہ ہوا جس میں اس نے ایک بار پھر یکطرفہ طور پر 3-0 سے کامیابی سیمٹی، پہلے سنگلز میں محمد رضا سوانی نے حریف سالیبی کریم کیخلاف بغیر کوئی پوائنٹ گنوائے6-0 اور 6-0 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سنگلز میں مزمل مرتضیٰ نے سماہا کوڈرک کو 6-3 اور6-0 سے آؤٹ کلاس کیا، ڈبلز میں امان عتیق اور رضا سوانی پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے بوسٹانی اور سماہا پر مشتمل لبنانی پیئر کو 6-0,4-6 اور6-2 سے زیر کرلیا۔ سیمی فائنل میں رسائی کیلیے ٹیم ہفتے کو سری لنکا کے مقابل آئے گی۔
دوسری طرف فیڈ کپ میں ویمنز اسکواڈگروپ بی کے آخری میچ میں ایران کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کھا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، پہلے سنگلز میں حانیہ نوید کو ایرانی صدف وزیری نے 2-6 اور1-6 سے مات دی، دوسرے میں ماہین آفتاب سخت مقابلے کے بعد یاسمین منصوری کیخلاف7-5,6-7 اور 5-7 سے ناکام رہیں۔ ڈبلز میں علینہ آفتاب اور حانیہ نویدکو صدف اور گلفرانی نے 3-6 اور0-6 سے ہرا دیا۔ تین میچز میں صرف ایک فتح حاصل کرنے والی ٹیم کا پانچویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں ہفتے کو ترکمانستان سے مقابلہ ہوگا۔