دھونی نے بیرون ممالک زیادہ فتوحات کا ریکارڈ گنگولی سے چھین لیا

دھونی بھارت سے باہر ایک روزہ مقابلوں میں 59 میچز میں فتحیاب ہو چکے ہیں

دھونی بھارت سے باہر ایک روزہ مقابلوں میں 59 میچز میں فتحیاب ہو چکے ہیں ۔ فوٹو : فائل

ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد دھونی نے بیرون ممالک ون ڈے میچز میں زیادہ فتوحات کا ملکی ریکارڈ سارو گنگولی سے چھین لیا۔


یہ بھارت سے باہر ایک روزہ مقابلوں میں دھونی کی 59 ویں فتح شمار ہوئی، اس سے قبل وہ 58 کامیابیوں کے ساتھ سارو گنگولی کے ساتھ ریکارڈ میں شریک تھے، دھونی کی زیرقیادت بھارتی ٹیم نے 2007 کا ورلڈ ٹی 20 اور 2011 کا عالمی ون ڈے کپ جیتا، ان کے عہد میں بھارت نے ٹیسٹ کی نمبرون ٹیم بننے کا بھی اعزاز پایا ہے۔
Load Next Story