عمران نے جتنے دعوے کیے ایک بھی سچاثابت نہیں ہوا پرویز رشید

این اے 122 نے خان صاحب کے دھاندلی کے دعوے کی قلعی کھول دی، وفاقی وزیر

این اے 122 نے خان صاحب کے دھاندلی کے دعوے کی قلعی کھول دی، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ عمران خان نے آج تک جتنے بھی دعوے کیے کوئی ایک بھی سچاثابت نہیں ہوا۔


تحریک انصاف خیبر پختونخوامیں بغاوت مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ناکام ہوئی اس پر عمران خان کو نواز شریف کاشکریہ اداکرناچاہئے،این اے 122 نے خان صاحب کے دھاندلی کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ یہاں سے جاری بیان میں وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ خان صاحب نواز شریف کی جگہ خود پر اور اپنی پارٹی پرتوجہ دیتے تو آج ہر محاذ پر شکست کاسامنانہ کرناپڑتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی کو نہیں مانتے مگر سینیٹ کیلیے وہ پشاور جاکر بیٹھ گئے۔ کل ساری دنیانے دیکھاکہ خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف کے اراکین کس طرح پرچیاں باہر لے گئے۔
Load Next Story