کمالیہ میں دولہے نے پاکستان کی کامیابی کیلیے نکاح رکوا کر باراتیوں کو دعاؤں پر لگا دیا
دولہا نے اس وقت اپنا نکاح رکوا دیا جب اے بی ڈیویلیرز پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کر رہے تھے۔
دولہا نے اس وقت اپنا نکاح رکوا دیا جب میچ دلچسپ صورتحال اختیار کر چکا تھا اور اے بی ڈیویلیرز پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کر رہے تھے۔۔ فوٹو : فائل
دولہے نے پاکستان کی کامیابی کیلیے نکاح رکوا کر کے باراتیوں کو دعاؤں پر لگا دیا۔
کمالیہ کے مقامی شادی ہال میں تاندلیانوالہ سے آئی بارات کے دولہا نے اس وقت اپنا نکاح رکوا دیا جب میچ دلچسپ صورتحال اختیار کر چکا تھا اور اے بی ڈیویلیرز پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کر رہے تھے۔ دولہا نے تمام باراتیوں کو دعا کرنے کی درخواست کی۔ باراتی مسلسل دعائیں کرتے رہے یہاں تک کہ پاکستان میچ جیت گیا۔ جس پر باراتیوں نے خوب خوشی منائی اور بعد میں نکاح سمیت شادی کی تمام تقریبات انجام دی گئیں۔