ملیریاڈنگی فیور کنٹرول پروگرام کے تحت اسپرے مہم جاری
ندی، نالوں اور نشیبی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا جائیگا،مہم 25اکتوبر تک جاری رہے گی.
ندی، نالوں اور نشیبی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا جائیگا،مہم 25اکتوبر تک جاری رہے گی. فوٹو: فائل
لاہور:
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید کی ہدایت پر
محکمہ صحت کے ملیریا،ڈنگی فیور کنٹرول پروگرام کے تحت بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں واقع تمام ٹائونز میں متعلقہ ٹائون انتظامیہ کے اشتراک سے جراثیم کش اسپرے مہم کے نویں مرحلہ کا آغاز 5اکتوبر کو صدر ٹائون سے کردیا گیا ہے جو25اکتوبر تک جاری رہے گی، اس دوران تمام ٹائونز کی ہر یونین کونسل میں خصوصاً ندی، نالوں اور نشیبی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔
اسپرے شیڈول کے مطابق8 اکتوبر کو بلدیہ ٹائون، 9اکتوبر کو کیماڑی ٹائون،10 اکتوبر کو لیاری ٹائون،11اکتوبر کو گلشن اقبال ٹائون،12اکتوبر کو کورنگی ٹائون،13اکتوبر کو سائٹ ٹائون،15اکتوبر کو نارتھ کراچی ٹائون،16اکتوبر کو گلبرگ ٹائون،17اکتوبر کو لیاقت آباد ٹائون،18اکتوبر کو نارتھ ناظم آباد ٹائون،19اکتوبر کو شاہ فیصل ٹائون،20اکتوبر کو ملیر ٹائون،22اکتوبر کو اورنگی ٹائون، 23اکتوبر کو لانڈھی ٹائون،24اکتوبر کو گڈاپ ٹائون اور25 اکتوبر کو بن قاسم ٹائون کی یونین کونسلز میں اسپرے کیا جائیگا۔
اسپرے کیلیے شام کا وقت مقرر کیا گیا ہے، اسپرے کے موقع پر متعلقہ علاقے میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے انچارج موجود رہیں گے، دریں اثنا محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اسپرے کے دوران اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں۔