دستی بم و اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کے7ملزمان کا ریمانڈ
عدالت نے چوری کےالزام میں گرفتاردوخواتین کو جیل بھیج دیا، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی.
عدالت نے چوری کےالزام میں گرفتاردوخواتین کو جیل بھیج دیا، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی. فوٹو : فائل
لاہور:
وڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن نے پولیس مقابلہ اقدام قتل ، آتش گیر مواد ، دستی بم و جدید اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار
کالعدم مذہبی تنظیم کے محمد عارف ، فہیم اﷲ ، محمد طاہر ، محمد عابد ، عنایت اﷲ اور رفیق سمیت 7ملزمان کو 16اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے، ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے ماڑی پور کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،ملزمان کے خلاف سی آئی ڈی میں 10زائد سے مقدمات درج ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازمہ نجمہ اور ریما کو زر ضمانت جمع نہ کرنے پر جیل بھیج دیا ہے۔
دونوں بہنوں پر الزام ہے کہ انھوں ڈاکٹر عمر کے گھر میں دوران ملازمت اسکی 25لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی چوری کرلی تھی اور ایک ٹیلرماسٹر کی دکان میں چھپائی ، پولیس نے ٹیلر ماسٹر سرفراز کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے گھڑی برآمد کرلی تھی ،ہفتہ کو تینوں ملزمان کو فاضل عدالت میں پیش کیا تھا ،اس موقع پر حقوق نسواں ایکٹ کے تحت خواتین کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم ملزمان اپنی ضمانت جمع کرانے میں ناکام ہوگئے تھے جبکہ ملزم کی ضمانت کی درخواست پبلک پراسیکیوٹر کی استدعا پر مسترد کردی تھی ،دریں اثنا اسی عدالت نے اسٹریٹ کرائم اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار عزیز احمد اور دانش گبول کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں ۔