امن کمیٹی کے رہنمائوں کیخلاف مقدمات جعلی نہیںپولیس کاہائیکورٹ میں موقف
کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے رہنمائوں کے خلاف جھوٹے اور جعلی مقدمات درج نہیں کیے گئے, پولیس.

پولیس نے موقف اختیار کیاہے کہ کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے رہنمائوں کے خلاف جھوٹے اور جعلی مقدمات درج نہیں کیے گئے ۔
یہ بات سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیش کردہ کمنٹس میں کہی گئی ہے ، ہفتہ کو میٹھادر، کھارادر اور چاکیواڑہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے پیپلزامن کمیٹی کے رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور حکومت کی جانب سے ان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین کارکنان کی آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔
پولیس کے کمنٹس آنے کے بعد درخواست گزاروں کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ۔