بھتہ خوری کے جرم میں ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

عینی شاہدین وشہادتوں سے جرم ثابت،آصف و جاوید نے ڈاکٹر عزیز سے بھتہ وصول کیا تھا.

ملزمان سے بھتے کی رقم برآمد ہوئی، ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے، وکیل استغاثہ

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت III نے بھتہ خوری کا الزام ثابت ہوجانے پر دو ملزمان کو قید وجرمانے کی سزائیں سنادیں ۔


فاضل عدالت نے ملزمان آصف اور جاوید کو 5، 5 سال قید اور 10، 10ہزار جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید تین تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ،استغاثہ کے مطابق 15نومبر 2011 کو ملزمان نے کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ڈاکٹر عبدالعزیز کے کلینک پر 2 لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھجوائی اور اس کے ساتھ ایک گولی بھی ڈاکٹر کو بھجوائی کہ اگر رقم ادانہ کی گئی تو گولی مار دی جائے گی ۔

ڈاکٹر عبدالعزیز نے ملزمان کو رقم کی ادائیگی کے لیے ان سے فون پر رابطہ کیا اور فریقین کے درمیان 30 ہزار روپے ادائیگی پر معاملہ طے پاگیا اور ملزمان کو رقم ادا کردی گئی۔
Load Next Story