ماڈل قرۃ العین کو فلم نگری میں لانے کی تیاریمرکزی کرداروں کی پیشکش

حقیقت سے قریب ترکردار اداکرنا چاہتی ہوں،قرۃالعین

کراچی کے 2اداروں نے پیشکش کی،پروڈیوسراورڈائریکٹرکے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کرونگی ۔ فوٹو : فائل

خوبروماڈل قرۃ العین کو ماڈلنگ کی دنیا سے فلم نگری کی طرف لانے کے لیے فلمسازاداروں نے مرکزی کرداروں کی پیشکش کرڈالی۔

کراچی میں بنائی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کی دوفلموں میں اہم کردار کے لیے قرۃ العین کواہم کرداروں میں سائن کرنے کے لیے رابطہ کیاگیا ہے جب کہ آئندہ ہفتے فلم میکراس سلسلہ میں معاملات طے کرنے کے لیے لاہور پہنچیں گے۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے قرۃ العین نے بتایاکہ فیشن انڈسٹری کے لیے کام کرنے کاتجربہ بہت اچھا جارہاہے۔

بہت سے معروف برانڈز کے لیے فوٹوشوٹس کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے لیے نہ صرف لاہور، کراچی اوراسلام آباد میں کام کررہی تھی بلکہ بیرون ملک بھی جاچکی ہوں۔ میرے کام کودیکھنے کے بعد فلموں میں اہم کرداروں کی پیشکش ہورہی تھیں لیکن میں اپنے زیرتکمیل پروجیکٹس وجہ سے پہلے کوئی بھی فلم سائن نہیں کرسکی، لیکن اب میں سنجیدگی سے اپنے فنی کیریئر کو ایکٹنگ کی جانب لے کرجانا چاہتی ہوں۔ دوسری جانب پاکستان میں بننے والی فلموں کے معیارمیں بھی حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔


گزشتہ دوبرسوں کے دوران پاکستانی فلموں کی کہانی، موضوعات اورمیوزک کا معیار بہترہوا ہے، اسی لیے میں نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مجھے کراچی سے تعلق رکھنے والے دوفلمساز اداروں کی طرف سے فلموں میں اہم کردار آفرہوئے تھے، جن میں سے ایک کو میں نے سائن کرنے کے لیے گرین سگنل دیدیاہے۔

اس سلسلہ میں جلد ہی پروڈیوسر اور ڈائریکٹرکے ساتھ ایک میٹنگ ہوگی اورپھرمیں فلم سائن کرتے ہی باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے سب کو آگاہ کروں گی۔

انھوں نے مزید بتایاکہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں فلم کوخاص مقام حاصل ہے۔ جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تومیں یہی چاہتی تھی کہ فلم انڈسٹری کاحصہ بنوں لیکن بدقسمتی سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ کیوں کہ میری فیملی اس کے لیے رضامند نہ تھی اورپھر میں نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا اوربہترین کام کیا۔ جس کی وجہ سے مجھے اب فیملی طرف سے فلم میں کام کرنے کی اجازت مل چکی ہے۔ اس لیے میری کوشش ہوگی کہ جب میں فلم میں ایکٹنگ کروں تووہ حقیقت کے قریب ترہو۔
Load Next Story