زندگی میں آخری دم تک کام کرنا چاہتا ہوںاداکار انوپم کھیر

خودکو بوڑھا محسوس نہیں کرتا،زندگی کو بھر پور طریقے سے انجوائے کررہا ہوں۔اداکار

آخری دم تک کام کر نا چاہتا ہو ں کیونکہ اداکاری میرا جنون ہے،اداکار،فوٹو؛فائل

بالی ووڈ اداکارانوپم کھیر نے کہا ہے کہ وہ آخری دم تک کام کرنا چاہتے ہیں۔


بالی وڈ کےلیجنڈ اداکارانوپم کھیرکا کہنا تھا کہ طالبعلموں کے درمیان اپنی سالگرہ کا دن گزارنے کا تجربہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار تجربہ تھا اور یہ سالگرہ ان کی زندگی کی یادگار سالگرہ رہے گی ۔انھوں نے اداکاری کے حوالے سے کہا کہ وہ آخری دم تک کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اداکاری ان کا جنون ہے۔

وہ اپنے آپ کو بوڑھا محسوس نہیں کرتے کیونکہ بوڑھا انسان تب خود کو محسوس کرتا ہے جس اس کی زندگی میں کچھ کرنے کونہ ہو جب وہ اپنی زندگی کو انجوائے نہ کررہا ہو۔ وہ اب بھی اپنی زندگی کو انجوائے کر رہے ہیں اور کام کر کے ہی انھیں حقیقی خوشی ملتی ہے۔
Load Next Story