کراچی میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران غیرملکیوں سمیت 128 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق افغانستان سے ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور كر كے آئے، پولیس ترجمان
ملزمان کے قبضے سے 24 پستول، ایک ہزار 610 کلو گرام چرس اور شراب كی 3 بوتلیں برآمد کی گئیں، پولیس ترجمان فوٹو: فائل
پولیس نے مقابلوں اور چھاپہ مار كارروائیوں کے دوران غیر ملکیوں سمیت 128 ملزمان كو گرفتار كر كے ان كے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد كرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہر كے مختلف علاقوں میں 4 مقابلوں اور درجنوں چھاپہ مار كارروائیوں كے دوران مجموعی طور پر 128 ملزمان كو گرفتار كر كے ان كے قبضے سے 24 پستول، ایک ہزار 610 کلو گرام چرس اور شراب كی 3 بوتلیں برآمد كر لیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں قتل، چوری و ڈکیتی اور منشیات کی فروخت سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق افغانستان سے ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور كر كے آئے اور پاكستان میں ہی رہائش اختیار كر لی تھی، پكڑے جانے والے غیر ملكیوں كے خلاف فارن ایكٹ كے تحت مقدمات درج كر لئے گئے ہیں۔