سوناکشی پہلی مرتبہ والد شتروگھن سنہا کے ساتھ کام کریں گی
میرے والد ایک مایہ ناز اداکار ہیں اور خواہش تھی کہ کبھی ان کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملے,سوناکشی سنہا
فلمی مصروفیات سے فراغت کے بعد مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہوں،،سوناکشی, فوٹو : فائل
فلمساز اے آر مرگادوس جو نئی ہندی فلم بنانے جارہے نے اداکارہ سوناکشی سنہا کو مرکزی کردار کے لیے سائن کرلیا ہے اس فلم میں ماضی کے نامور اداکار اور سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
یہ پہلی فلم ہوگی جس میں سوناکشی سنہا اپنے والد کے ساتھ نظر آئیں گی ۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے زرائع کے حوالے بتایا ہے کہ فاکس اسٹار اسٹوڈیو کے بینر تلے بنائی جانے والی ایکشن اور تھرلر فلم تامل فلم ''موناگرو'' کا ہندی ری میک ہے اور اس کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم اس فلم میں فلمساز انوراگ کیشپ بھی ولن کا کردارنبھائیں گے اور فلم کی شوٹنگ 14مارچ سے شروع ہوجائے گی اوراسے رواں برس کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہافلموں کی شوٹنگ اور ان کی تشہیری مہم سے فراغت کے بعد چند روز قبل ہی چھٹیاں گزارنے مالدیپ گئی ہیں کا کہنا ہے کہ میرے والد ایک مایہ ناز اداکار ہیں اور خواہش تھی کہ کبھی ان کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملے مگر ان کی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے یہ کبھی پوری ہوتی نظر نہیں آتی تھی مگر اے آر مرگادوس اپنی آنیوالی فلم تھرلر فلم میں مجھے اپنے والد کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں جس پر میں ان کی بہت شکر گزار ہوں ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلمی مصروفیات سے فراغت کے بعد ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہوں اور یہ میرے مطابق یہ میرا اپنا وقت ہے اور میں اسے اپنے طریقے سے ہی گزارنا چاہتی ہوں باقی رہی فلموں میں کام کرنے کی بات تو وہ بھارت واپس آنے پر دوبارہ شروع ہوجائے گی۔