ورلڈکپ میں فتح کا بھارتی مارچ پاسٹ9میچز تک دراز
دھونی نے کپیل دیو سے ملکی ریکارڈ چھین لیا، روہت4ہزاررنزمکمل کرنے میں کامیاب
دھونی نے کپیل دیو سے ملکی ریکارڈ چھین لیا، روہت4ہزاررنزمکمل کرنے میں کامیاب فوٹو : اے ایف پی
بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر پول 'بی' میں ٹاپ پوزیشن یقینی بنالی، ورلڈ کپ میں فتح کا مارچ پاسٹ9میچز تک دراز ہو گیا ہے، ٹیم لگاتار9 میچز جیت کر مسلسل فتوحات میں دوسرے نمبر پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں لگا تار پانچویں فتح کی بدولت ورلڈ کپ میں بلو شرٹس کی کامیابیوں کا سلسلہ 9 میچزتک دراز ہوگیا، اس کی شروعات 2011 کے ایڈیشن میں ویسٹ انڈیزکیخلاف جیت سے ہوئی تھی، ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 25 میچز تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے قبضے میں ہے۔
کینگروز نے یہ کارنامہ1999سے2011 کے ایڈیشنز میں انجام دیا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم نے حالیہ ایونٹ کے تمام پانچ میچزمیں ہرحریف سائیڈ کو آل آؤٹ کیا، ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی سائیڈ بھی لگاتار 6 مرتبہ ہرحریف کو مکمل طور پر میدان بدر کرنے میں کامیاب رہی، مہندرا سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کپیل دیو کو پیچھے چھوڑدیا، جنھوں نے11میچز میں یہ اعزاز پایا تھا۔
شیکھر دھون 2013 سے اب تک 8 سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے، وہ اس عرصے میں چوتھے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں، ان کے علاوہ ویرات کوہلی (9)، سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا (10) اور جنوبی افریقی کرکٹر ہاشم آملا بھی 10 سنچریوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔
آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اوپنرزشیکھردھون اور روہت شرما نے174 کی افتتاحی شراکت قائم کی، یہ بھارت کے لیے ورلڈ کپ میں اب تک کا بہترین آغاز رہا۔ ٹیم اب تک سنچری پلس کی 6 اوپننگ شراکت بنا چکی ہے، روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل میں4 ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے والے 14ویں بھارتی بیٹسمین بنے، انھوں نے یہ کارنامہ64 کی اننگز کے دوران انجام دیا، آئرش ٹیم بھارت کیخلاف ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ259 رنزبنانے میں کامیاب رہی، ولیم پورٹرفیلڈ اور پال اسٹرلنگ نے بھارت کیخلاف آئرلینڈ کی بہترین شراکت 89رنز قائم کی۔