بلدیاتی بل سندھ کی تقسیم کی جانب پہلا قدم ہےغوث علی شاہ
پیپلز پارٹی نے بل پر نہیں اپنے سیاسی ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کیے ہیں،سیلم ضیا
ن لیگ سندھ بچاؤ کمیٹی کے 10اکتوبر کے مظاہرے میں شرکت کریگی،اجلاس میں فیصلہ فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) سندھ نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ بچائوکمیٹی کے 10اکتوبر کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرے گی۔
سندھ کی تقسیم کے بل کیخلاف عوامی غصہ سندھ کے گائوں گائوں تک پہنچ چکا ہے، سندھ حکومت کا غیر معقول، غیر آئینی اور سندھ دشمن بلدیاتی بل سندھ کی تقسیم کی جانب پہلا قدم ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کا اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیا کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) ہائوس کارساز میں منعقد ہوا۔
جس میں مسلم لیگ (ن) سندھ کی جانب سے سندھ بچائو کمیٹی کی طرف سے 10اکتوبر کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے اپنے آبائی گائوں سے ٹیلی فون پر اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی ہدایت اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کے مطابق ہم سندھ کی تقسیم کے مخالف ہیں،بلدیاتی بل سندھ کی تقسیم کی جانب پہلا قدم ہے۔