صوبے کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ آج ہوگا
این ای ڈی جبکہ اندرون سندھ مراکز میں بیک وقت لیے جائینگے،جوابی شیٹ آج این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیگی.
ڈائو یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی350 سیٹیںمختص، ابتدائی میرٹ لسٹ15 اکتوبر، حتمی لسٹ19 اکتوبر کو آویزاں، کلاسز یکم نومبر سے شروع ہونگی. فوٹو: ایکسپریس
کراچی سمیت صوبے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال برائے 2012 میں داخلوں کیلیے آج صبح این ای ڈی یونیورسٹی
جبکہ اندرون سندھ کے دیگر امتحانی مراکز میں بیک وقت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائیگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، تمام امیدواروںکو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صبح8 بجے امتحانی مرکز پہنچ جائیں، انٹری ٹیسٹ کی جوابی شیٹ اتوار کی شام این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی، ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق امیدوار اپنے ہمراہ نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکا جاری کردہ ایڈمٹ کارڈ اور ڈاؤ یونیورسٹی کا اجازت نامہ لائیں، ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں امیدواروں کی رہنمائی کیلیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی جائیگی۔
ترجمان نے بتایا کہ4ہزار400 امیدواروں کے ایڈمٹ جاری کردیے گئے ہیں، واضح رہے کہ ڈائو یونیورسٹی کے تحت ڈائو میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس اور ڈاکٹر عشرت العباد خان اورل ہیلتھ سائنسز میں بی ڈی ایس برائے سال2012-13 میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے، امسال ڈائو میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی350 سیٹیں مختص کی گئی ہیں ان میں228 جنرل میرٹ،55 سیلف فنانس،22 اندرون سندھ کے طلبہ وطالبات کے لیے، 12 اورسیز پاکستانی سیلف فنانس، ایک سیٹ معذور طلبا کے لیے، 16 فارن نیشنل سیلف فنانس اور16سیٹیں پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنٹ پروگرام کیلیے مختص کی گئی ہیں۔
اسی طرح ڈاکٹر عشرت العباد خان اورل ہیلتھ سائنسز میں بی ڈی ایس سال برائے 2012-13 میں100سیٹیں مختص کی گئی ہیں جس میں60 اوپن میرٹ، 34سیلف فنانس اور6 اورسیز سیلف فنانس کے لیے مختص کی گئی ہیں، معذور بچوں کے لیے میڈیکل بورڈ8 اکتوبر کو ڈائو میڈیکل کالج میں قائم ہوگا جبکہ قرآن حافظ امیدواروںکا حافظِ قرآن ٹیسٹ9 اکتوبر کو ڈائو میڈیکل کالج میں ہوگا، این ٹی ایس کا انٹری ٹیسٹ کے اعتراض12 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، انٹری ٹیسٹ کی ابتدائی میرٹ لسٹ15 اکتوبرکو ڈائو میڈیکل کالج کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی جبکہ حتمی میرٹ لسٹ19 اکتوبر کو آویزاںکی جائیگی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز یکم نومبر سے شروع ہوںگی۔