وزیراعظم کا پی اے آرسی کو38 کروڑجاری کرنیکی ہدایت
زرعی پالیسی اور ماہرین کی سخت محنت سے زرعی شعبے کے اہداف کے حصول میں مددملے گی
کسانوں کوتحقیق سے آگاہ کیاجائے،پرویزاشرف کاخطاب،بابافضل شاہ کے مزار پر حاضری۔ فوٹو: فائل
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آرسی)کو 38کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم کے اجرا کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعظم کوزرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخارکی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پرویز اشرف نے زرعی شعبے کی ترقی کیلیے تحقیق اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت واضح کی اور کہا کہ زرعی پالیسی اور ماہرین کی سخت محنت سے زرعی شعبے کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی جس سے ملک اور کسان خوشحال ہوگا۔ انھوں نے زرعی کونسل کو ہدایت کی کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر ایسے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے جن سے کسانوں کوزرعی شعبے میں تحقیق کے نتائج سے آگاہ کیاجاسکے۔ادھر وزیراعظم نے ہفتہ کو بابا فضل شاہ کلیامی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔