عورتوں کوزندہ دفنانا بلوچوں کی کبھی روایت نہیں رہی اخترمینگل

بلوچ قوم میں خواتین کوبڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،صدربلوچستان نیشنل پارٹی

حکمران سنبھل جائیں بلوچ مزیدمحکومیت برداشت نہیں کرینگے،نجی ٹی وی سے گفتگو۔ فوٹو: آن لائن/فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچوں کی یہ کبھی بھی روایت نہیں رہی کہ عورتوں کو زندہ دفنا دیاجائے۔


بلوچ قوم میں خواتین کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے اگر دو قوموں میں لڑائی ہو رہی ہو تو اسے بند کرانے کیلیے کوئی عورت کوشش کرے یا بیچ میں آجائے تو اس کے سر پردوپٹہ ڈال کر جنگ ختم کر دی جاتی ہے یہ روایت پشتونوں میں بھی ہے،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا میرے بھائی اسدمینگل کے بارے میں آج تک نہیں بتایا گیاکہ وہ کہاں ہے زندہ ہے یامرگیا ہے،ابھی بھی وقت ہے کہ حکمران سنبھل جائیں اوربلوچوں کے حقوق انھیں دیں ورنہ بلوچ عوام اب مزید محکومیت برداشت نہیں کریں گے ۔
Load Next Story