ریکارڈزخود چل کرسنگاکارا کی جھولی میں گرنے لگے
اسکاٹ لینڈ کیخلاف 2 کیچز تھام کر سنگاکاراورلڈکپ کے کامیاب ترین وکٹ کیپربن گئے
اسکاٹ لینڈ کیخلاف 2 کیچز تھام کر سنگاکاراورلڈکپ کے کامیاب ترین وکٹ کیپربن گئے. فوٹو: فائل
ریکارڈزخود چل کر کمار سنگاکارا کی جھولی میں گرنے لگے اور انھوں نے ایڈم گلکرسٹ سے ورلڈ کپ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر کا اعزاز چھین کر اپنے نام کر لیا۔
کمار سنگا کارا نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں 2 کیچز تھام کر ورلڈ کپ کے سب سے کامیاب ترین وکٹ کیپر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل وہ52اسٹمپڈ اورکیچز کے ساتھ سابق آسٹریلوی کرکٹر کے ساتھ ریکارڈ میں ساجھے داری اختیار کیے ہوئے تھے، گذشتہ روز اسکاٹ لینڈ کیخلاف مزید 2 کیچز تھام کر سری لنکن وکٹ کیپر نے54 شکاروں کیساتھ تن تنہا ریکارڈ پر قبضہ جمالیا، سنگاکارا اب ورلڈ کپ کے36 میچز میں 41 کیچز اور13اسٹمپڈ کیساتھ نمبرون ہوگئے، کسی ایک میچ میں ان کی بہترین کاوش 3کیچز اور ایک اسٹمپڈ ہے، سابق پاکستانی وکٹ کیپر معین خان 30 شکاروں کیساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
میک کولم (32) تیسرے اور مارک باؤچر (31) چوتھے نمبر پر ہیں، اسی مقابلے میں کپتان میتھیوز نے 20 بالز پر 50رنز بناکر ورلڈکپ میں تیزترین سری لنکن ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انھوں نے 21 گیندوں پر 51رنز اسکور کیے، ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ دوسری تیزترین سری لنکن ففٹی شمار ہوگی، سنتھ جے سوریا 1996 میں پاکستان کیخلاف 17 گیندوں پر 50 رنز بٹورنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں، سنگاکارا نے ورلڈ کپ میں مجموعی سنچریوں کی تعداد 5 کرلی۔
سچن ٹنڈولکر 6 تھری فیگر اننگز کے ساتھ ان سے آگے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی میگا ایونٹس میں پانچ مرتبہ انفرادی اسکور کو تہرے ہندسوں میں پہنچا چکے ہیں، سنگاکارا اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رواں برس ایک ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
وہ اب تک 1025رنز بٹورچکے ہیں، اس معاملے میں کیوی بیٹسمین کین ولیمسن 900رنز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، سنگاکارا اب تک آسٹریلوی سرزمین پر 2038رنز بناچکے ہیں، وہ یہاں 2000 سے زائد ون ڈے رنز اسکور کرنیوالے تیسرے غیرملکی بیٹسمین بنے، ان سے قبل ویسٹ انڈین ڈیسمنڈ ہینز (3067) اور ویوین رچرڈز (2769) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔