سانحہ بلدیہ2 فیکٹری مالکان گرفتارجیل بھیج دیے گئے
عبوری ضمانت کی مسترد کیے جانے کے بعد پولیس نے احاطہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتارکرلیا
ضمانت مسترد ہونے پر سانحہ بلدیہ کے فیکٹری مالکان ارشد بھائیلہ اور شاہد کو گرفتار کرکے لے جایا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملوث فیکٹری کے مالکان ارشد بائیلا اور شاہد بھائیلا کوعبوری ضمانت مسترد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
عدالت نے عمررسیدہ اورمہلک بیماریوں میں مبتلا 75سالہ عبدالعزیزکی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو فیکٹری مالکان اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبداﷲ چنہ کے روبروپیش ہوئے اس موقع پرمقدمے کے تفتیشی افسر جہاں زیب نے ملزمان کی توثیق کی درخواست کی شدید مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوران ضمانت پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا اورمقدمے کا اہم ملزم شاہ رخ مفرور ہے جسے گرفتارکرنا ہے ۔
فاضل عدالت نے عبدالعزیزکی عبوری ضمانت میں توثیق کردی اور ارشد بھائیلا اور شاہد بھائیلا کی عبوری ضمانت منسوخ کردی بعدازاں پولیس نے گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے انھیں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل مشوری کے روبرو پیش کیا فاضل عدالت نے ملزمان کو16اکتوبرتک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیجتے ہوئے پولیس کو حتمی چالان عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب جیل میں قید فیکٹری کے جنرل منیجرمنصور احمد اورارشد محمود کی جانب سے دائردرخواست ضمانت سیشن عدالت نے مستردکردی ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ میں مقدمہ درج ہے۔