قوم پرستوں کو جواب پی پی 15اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ کریگی
جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے، ثابت ہوجائیگا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، شرجیل
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر آگہی مہم شروع کی جائیگی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
پیپلز پارٹی نے قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کو عوامی طاقت کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس ضمن میں 15 اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے جس سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ وزیرا طلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جلسے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے جس سے ثابت ہوگا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپنی طاقت کے ذریعے مخالفوں کا خاتمہ کردیں گے ، سندھ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور رہے گا ۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی بقاء اور سندھ کی خوشحالی کے لیے کام کرتی رہے گی ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بلاول ہاؤؐس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ بل 2012 ء کے بارے میں عوام میں آگہی مہم شروع کی جائے گی اور عوامی طاقت کے ذریعے مخالفین کو جواب دیا جائے گا کہ اس بل سے سندھ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں گے ۔ صدر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سندھ نے جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ صوبائی وزراء اور پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلسے کے حوالے سے تیاریاں تیز کردیں اور مقامی سطح پر عوامی رابطہ مہم بھی شروع کریں تاکہ لوگوں کو نئے بلدیاتی نظام کے فوائد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے ۔