آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم
ورلڈ کپ کے بعد تمام تر توجہ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز رکھوں گا، شاہد آفریدی
ورلڈ کپ کے بعد تمام تر توجہ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز رکھوں گا، شاہد آفریدی۔ فوٹو : فائل
لاہور:
آل راؤنڈرشاہد خان آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل جو فیصلہ کیا تھا اس پر بدستور قائم اور ٹورنامنٹ کے بعد صرف ٹوئنٹی 20 کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق کپتان یونس خان نے ناقص فارم اورشدید اعتراضات کے باوجود نہ صرف ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے بلکہ ایک بار پھر سے قیادت سنبھالنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی۔