بھارتی صحافیوں کے آکلینڈ میں کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں داخلے پر ہی پابندی
ٹیم مینجمنٹ پہلے ہی اپنے ملک سے آنے والے صحافیوں کی فوج سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہے
ٹیم مینجمنٹ پہلے ہی اپنے ملک سے آنے والے صحافیوں کی فوج سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ فوٹو : فائل
بھارتی صحافیوں کے آکلینڈ میں کرکٹ ٹیم ہوٹل میں داخلے پر ہی پابندی عائد کردی گئی۔
ٹیم مینجمنٹ پہلے ہی اپنے ملک سے آنے والے صحافیوں کی فوج سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہے، ایڈیلیڈ، میلبورن، پرتھ اور ہیملٹن میں صحافی کم سے کم ہوٹل لابی تک رسائی میں کامیاب ہوجاتے تھے، مگر آکلینڈ کے 'ہیرٹج ہوٹل' میں تو پائوں رکھنے سے بھی منع کردیا گیا۔اس سلسلے میں الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کی اس وقت ہوٹل سیکیورٹی سے تکرار ہوگئی جب وہ باہر روڈ پر کھڑے ہوکر کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کو فلمبند کررہے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند صحافیوں نے جب ریفرشمنٹ کیلیے ہوٹل کی کافی شاپ کا رخ کرنا چاہا تب بھی انھیں روک کر باہر سے ہی کافی پینے کی ہدایت دی گئی۔