ورلڈکپ میں ڈی ویلیئرزسکسرزکے بادشاہ بن گئے
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی کپتان اب تک سب سے زیادہ 20 چھکے لگا چکے ہیں
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی کپتان اب تک سب سے زیادہ 20 چھکے لگا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز ورلڈ کپ میں سکسرز کے بادشاہ بن گئے۔
وہ اب تک رواں ایونٹ میں سب سے زیادہ 20 چھکے جڑ چکے، ان سے قبل ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 18 چھکوں کا ریکارڈ آسٹریلوی میتھیو ہیڈن کے پاس تھا، کرس گیل بھی رواں ایونٹ میں 18 چھکے لگا چکے۔
ڈی ویلیئرز نے اپنے تمام ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اب تک 36 چھکے جڑے ہیں، اس طرح وہ رکی پونٹنگ کا 31 سکسرز کا ریکارڈ بھی توڑ چکے۔
جنوبی افریقہ نے یو اے ای سے گذشتہ روزمیچ میں 341 کا مجموعہ تشکیل دیا جو اس کا میگا ایونٹ میں چوتھا 300 پلس ٹوٹل ہے، اس معاملے وہ سری لنکا کے ہمسر ہوچکا، دلچسپ بات یہ ہے کہ پروٹیز نے جن چار میچز میں پہلے بیٹنگ کی اس میں 300 پلس کا ٹوٹل بنایا۔اس مقابلے میں ڈی ویلیئرز نے 15 رنز کے عوض 2 وکٹیں بھی لیں جو ان کی بہترین ون ڈے انٹرنیشنل پرفارمنس ہے، دوسری بارکسی ون ڈے میچ میں انھوںنے2وکٹیں لیں۔