آئی سی سی ویمنز کرکٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ آج شارجہ میں مدمقابل

3 ون ڈے کی سیریزمیں فتح گرین شرٹس کو پوائنٹس ٹیبل پردوسرا درجہ دلا دے گی

3 ون ڈے کی سیریزمیں فتح گرین شرٹس کو پوائنٹس ٹیبل پردوسرا درجہ دلا دے گی۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے شارجہ میں کھیلا جائیگا۔


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ کا تیسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہورہا ہے، اس میں دنیا کی بہترین 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، گرین شرٹس ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرچکی جس میں اسے کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسرے مرحلے میں پاکستان نے گذشتہ ماہ یو اے ای میں سری لنکا کو اسی خفت سے دوچار کیا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس کا پانچواں نمبر ہے۔ جنوبی افریقہ اپنے دونوں راؤنڈ کے6 میں سے 4 میچز جیت کر دوسری بہترین ٹیم ہے، آسٹریلیا نے12 پوائنٹس حاصل کیے۔

تیسرے مرحلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، جمعے کو پہلا ون ڈے شارجہ میں ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 15 مارچ کو شارجہ میں ہی مدمقابل آئیں گی، آخری میچ بھی اسی میدان پر17 مارچ کو شیڈول ہے۔ قومی اسکواڈ کی قیادت ثنا میر کریں گی، دیگر پلیئرز میں سیدہ نین فاطمہ عابدی ،رابعہ شاہ، ندا رشید، جویریہ ودود، اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال، سمعیہ صدیقی، ثانیہ اقبال، سعدیہ یوسف، ناہیدہ خان، ارم جاوید، انعم امین، کائنات امتیاز اور سدرہ امین شامل ہیں۔ منیجر عائشہ اشعر،کوچ محتشم رشید، فزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل، ٹرینر ابرار احمد اور اینالسٹ عثمان ہاشمی ہیں۔
Load Next Story