چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرے میں ایک شخص چاقو لیکر گھس گیا
مسلح شخص چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرے میں چاقو سے مسلح شخص کی گھسنے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عدالت کی کارروائی کے دوران چاقو سے مسلح میانوالی کے رہائشی زبیر نامی شخص نے چیف جسٹس کے کمرے میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص کی مرکزی گیٹ پر تلاشی لی گئی جس پر اس نے پولیس اہلکاروں کو چاقو سے ڈرایا اور عدالت کے اندر داخل ہوگیا اور آوازیں لگانا شروع ہو گیا کہ چیف جسٹس کو قتل کروں گا جس پر پولیس اہلکار عدالت میں اس کے پیچھے بھاگتے رہے اور چیف جسٹس کے کمرے کے باہر تعینات اہلکاروں نے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر نامی مسلح شخص اس سے پہلے بھی متعدد بار کمرہ عدالت میں داخل ہو کر چیف جسٹس پر حملے کی کوشش کر چکا ہے لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔